لاہور(این این آئی ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑیز کے صدر انجینئرداروخان اچکزئی نے تاجر برادری کے امور میں عدم مداخلت سے متعلق نیب کے چیئرمین کی یقین دہانی کا خیر مقدم کیا ہے ،اس اقدام سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال اور ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخارعلی ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کساد بازاری کے باعث تجارت پہلے ہی پیچیدہ صورتحال میں ہے جبکہ تاجر برادری کے خلاف کارروائیوں سے نہ صرف ان کی مشکلات میں اضافہ بلکہ حکومت اور تاجروں کا باہمی اعتماد بھی متاثر ہورہا ہے ۔