لاہور(نیوز رپورٹر )ایف آئی اے انسداد بجلی و گیس چوری سیل نے لاکھوں روپے کی گیس چوری پکڑ کر 4افراد کو گرفتار کر لیا ۔چوری میں ملوث محکمہ سوئی گیس کے بعض ملازمین کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون 1 محمد وقار عباسیکی ہدایت پر انچارج EGOA یونٹ محمد ہاشم رضا کی زیر نگرانی ایف آئی اے کی ٹیم نے جوہرٹاؤن میں چھاپہ مار کر پرائیویٹ ڈویلپرز کو غیر قانونی طریقہ سے بذریعہ 13 گیس میٹر گیس سپلائی پکڑ لی۔ ڈیڑھ سال سے غیر قانونی طریقہ سے گیس سپلائی کی جا رہی تھی۔ ملزمان میں بلال خان محمد عاشق، اسد علی اور امجد ارشاد شامل ہیں ۔