اسلام آباد (لیڈی رپورٹر ) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام اور بالخصوص ایل او سی متاثرین کے لیے ہلاِ ل احمر پاکستان کی خدمات قابلِ تعریف ہیں،ہلالِ احمر کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے حکومت تمام سہولتیں فراہم کرے گی۔ صدر سردار مسعود خان نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع کے لیے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے بھر پور تعاون کیا جائے گا۔ ، سردار مسعود نے کہا کہ انسانی خدمت میں پیش پیش ہلالِ احمر نے ہمیشہ آزاد کشمیر کوفو قیت دی ہے ، وفد میں سیکرٹری جنرل خالد بن مجید ،خرم نواز بھنڈر، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس راشد گل، شاہد کاظمی شامل تھے ۔ ڈاکٹر سعید الہی نے کہا کہ ہلالِ احمر ایل او سی متاثرین کیساتھ ہے ، آئندہ بھی متاثرہ افراد کی بحالی و آبادکاری میں ہلالِ احمر کو آزاد کشمیر کے عوام پہلے پائیں گے ۔