اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) حکومت نے ایل این جی کی قیمت میں 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا۔گزشتہ روز جاری اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک کا اضافہ کیا گیا، نئی قیمت یک ہزار سے بڑھا کر 1082روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ سوئی سدرن کی قیمت میں88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد سوئی سدرن کی قیمت 1027سے بڑھا کر1115روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی، قیمتوں کا تعین جولائی کے مہینے کیلئے کیا گیا۔ ایل این جی مہنگی ہونے سے پنجاب میں سی این جی بھی مہنگی ہونے کا خدشہ پیداہوگیا۔