اسلا م آباد(قاسم نواز عباسی )نیب نے ایل این جی ٹرمینل کیس کی انکوائری میں سابق وفاقی سیکرٹری ارشد مرزا کو شامل تفتیش کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔ نیب کے مراسلہ نمبر NABR20180627131955/2019/IW-1/Inv/ 30764 کے مطابق ارشد مرزا کو ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا ٹھیکہ خلاف ضابطہ دینے کے الزام میں تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے ، ایل این جی ٹرمینل میں مالی بے ضابطگیاں اور خلاف ضابطہ مبینہ طور پر من پسند کمپنیوں اور کاروباری شخصیات کو دینے کے الزام میں پہلے ہی سابق وفاقی وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ، علاوہ ازیں اس کیس میں قومی احتساب بیورو نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے اعلیٰ حکام اور سابق ایم ڈی کو بھی تفتیش کر رکھا ہے ۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے 2 جنوری 2019ء کو ارشد مرزا کے خلاف انکوائری کی منظوری تھی ۔ارشد مرزا اس وقت وفاقی سیکرٹری وزارت تعلیم و تربیت میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔