لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے لیاقت چوک،موڑ سمن آباد، بابو صابو اور یتیم خانہ چوک پر صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ صفائی آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرناتھا۔ اس سلسلہ میں شہر کے ان چار مقامات پر ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے کیمپ بھی لگائے گئے ۔محکمہ کے سوشل موبلائزرز کی جانب سے شہریوں کو کوڑا کوڑے دان میں ڈالنے کی تلقین کی گئی اور راہگیروں اور دکاندارون کو صفائی کے بارے آگاہی دی گئی مزید لوگوں میں پمفلیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔ اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ شہر کو اپنے گھر کی طرح صاف رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔8 ہزار سے زائد ورکرز شہر کو صاف رکھنے میں دن رات محنت کر رہے ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ لاہور شہر کو صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور کچرا ادھر ادھر پھینکنے کے بجائے کوڑے دان میں ڈالیں۔