ملتان (خبر نگار) حکومت نے غریب عوام پر ایک اور بم گرا دیا، ایل پی جیکی قیمت بھی 5 روپے فی کلو تک بڑھادی گئی۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 سے 60 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوگیا ہے ۔ مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے 23 جون کو بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے کہا جون 2020 کے لئے اوگرا کی مقررہ 110 روپے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لے ، بصورت دیگر حالات مزید خراب ہوجائیں گے ۔