لاہور(اپنے رپورٹر سے ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئر مین ایس ایم عمران کے ویژن کے تحت ترقی کی شرائط پورا کرنے والے اہل ملازمین کو بلاتاخیر ترقی دینے کے لئے ایل ڈی اے کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں ایل ڈی اے کے 46اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ ترقی پانے والے محنت اور جانفشانی سے کام کریں۔اب ان پرپہلے سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ترقی پانے والے ملازمین میں سٹینوگرافر (گریڈ 15)میں کام کرنے والے 10اہلکاروں کوبطور سینئر سکیل سٹینوگرافر (گریڈ16)میں ترقی دی گئی ہے ۔ان میں محمد شفیق ‘مقصود احمد ‘سخاوت علی ‘محمد ندیم ‘مس زہرہ بشیر ‘کاشف جہانگیر ‘عبدالرزاق‘کاشف شفیق ‘محمد اسماعیل اور محمد لیاقت علی شامل ہیں۔گریڈ 14میں کام کرنے والے 27سنیئر کلرکوں کو اسسٹنٹ (گریڈ16)میں ترقی دی گئی ہے ۔ ان میں محمد فاروق ‘ضیا ئاسلم ‘سید اکبر علی ‘تنویر عباس ‘رضوان احمد ‘محمود کرم الہٰی ‘غلام حسین ‘علی اکبر ‘محمد اشتیاق ‘بشیر احمد ‘محمد اسلم ‘وارث علی ‘ماجد علی خان ‘محمد رمضان ‘زکا اللہ ‘خالد محمود ‘سیف الدین ‘محمد اقبال ‘ناصر احمد ‘شیخ سعید الدین قریشی ‘محمد نعیم ‘محمد آصف ‘مرتب علی ‘احتشام اکرام ‘محمد نوید انور اور محمد کامران شامل ہیں ۔ گریڈ 14میں کام کرنے والے پانچ سب انجینئر وں کو گریڈ 16میں ترقی دے دی ہے ۔ ان میں اسلم علی ‘رحیم عادل ‘محمد رضوان شہزادہ ‘محمد ناصر اور جواد احمد شامل ہیں ۔ انفورسمنٹ انسپکٹر (گریڈ 6) میں کام کرنے والے چھ اہلکاروں کو بطور سینئر انفورسمنٹ انسپکٹر (گریڈ 9) میں ترقی دی گئی ہیں۔ ان میں محمد اکرام الحق ‘محمد جمیل ‘منیر احمد ‘علی اصغر اور جاوید اقبال شامل ہیں۔