لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور نے منی پٹرول سٹیشنز اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔کارروائیاں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر شالامار مہدی مالوف نے کی۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منی پٹرول مشینوں کو ضبط کر لیا جبکہ دکانوں کو سیل کر دیا اوراسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ سلنڈروں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔اے سی کینٹ نے کہا کہ کاروائیاں بیدیاں روڈ پر کی گئیں ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر شالامار نے کارروائی کرتے ہوئے ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔آبادی کے علاقے میں قائم کی گئی غیر قانونی طور پر ایل پی جی شاپس کو سیل کیا گیا ہے ۔اے سی شالامار نے کہا کہ کارروائی لکھو ڈیر میں کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس اور منی پٹرول سٹیشنز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔