اسلام آباد(این این آئی)ایل پی جی2روپے فی کلو مہنگی ہوگئی جس سے اسکے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 21 روپے 78 پیسے اضافہ کردیا گیا۔گزشتہ روز مارچ 2021 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابقایل پی جی کے گھریلو سلنڈکی قیمت میں22روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں84روپے اضافہ کر دیا گیا۔ سرکاری پیداواری قیمت میں 1576روپے میٹرک ٹن اضافہ ہو گیا۔اب ایل پی جی158روپے فی کلوکی جگہ160روپے فی کلو دستیاب ہو گی جبکہ گھریلو سلنڈر1863روپے کی جگہ1885روپے اور کمرشل سلنڈر7168 روپے کی جگہ7252روپے میں ملے گا۔پیداواری قیمت95283کی جگہ96860روپے تک پہنچ گئی۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھرنے کہا کہ ملک بھر میں قدرتی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا،اس وقت 90 لاکھ کیوبک فٹ کا شاٹ فال موجود ہے ۔ناقص پالیسی اور ٹیکسوں کی بھرمار نے ایل پی جی صنعت پر منفی اثرات مرتب کئے ، بے جا ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے ۔ ایل پی جی واحدسستا فیول ہے جو کہ قدرتی گیس کی کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔تاہم ملک بھر میں غیر معیاری سلنڈر پھٹنے سے روز 2سے 3معصوم جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے ۔گوجرانوالہ میں 400 سے زائد غیرمعیاری سلنڈر بنانے والے کارخانے موجود ہیں،ان کو فوری بند کیا جائے ۔ایل پی جی پٹرول اورڈیزل کے مقابلے میں سستا اور ماحول دوست ایندھن ہے ۔آٹو میں ایل پی جی کے استعمال کو لیگل کیا جائے ۔