لاہور( اپنے رپورٹر سے ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور الائیڈ بینک کے درمیان معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ۔ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی موجودگی میں اے بی ایل کے راشد رؤف اور ڈائریکٹر فنانس ایل ڈی اے محمد اختر نے معاہدے پر دستخط کئے ۔معاہدے کے تحت ایل ڈی اے کو جمع کرائے جانے والے واجبات ملک بھر میں ون لنک کے ذریعے آن لائن جمع کرائے جا سکیں گے ۔تمام بینکوں کے اکاؤنٹ ہولڈرایل ڈی اے واجبات جمع کروانے کے لئے اس سہولت سے استفادہ کر سکیں گے ۔شہری اپنے واجبات ون لنک کی اے ٹی ایم مشین اور اپنے بینک کی موبائیل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی جمع کرا سکیں گے ۔ چالان کمپیوٹر کے ذریعے تیار ہوگا اور متعلقہ درخواست گزار کو ایس ایم ایس کے ذریعے اس کی اطلاع دے دی جائے گی ۔ معاہدے کے موقع پر فارقلیط میر، رانا ٹکا خان ، ہارو ن رشید اور دیگر متعلقہ افسربھی موجود تھے ۔