لاہور( اپنے رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے 13 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر سدرہ تبسم کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف ٹاؤن پلاننگ تھری میں لگا دیا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زوبیہ اشرف کو تبدیل کرکے کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ ون میں لگا دیا ہے ۔ٹاؤن پلاننگ ونگ میں کام کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عمر کو تبدیل کرکے انہیں ان کے اپنے ہی پے سکیل میں ڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ فور میں ڈپٹی ڈائریکٹر لگا دیا ہے ۔ٹاؤن پلاننگ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کام کرنے والے محمد زبیر کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ ٹومیں کردیا ہے ۔ٹاؤن پلاننگ ونگ میں کام کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمیر بن سعد کو ڈائریکٹوریٹ آف ٹاؤن پلاننگ تھری میں لگا دیا ہے ۔ دریں اثنا لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے وزیراعظم عمران خان کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت کینال روڈ پر واقع ٹیک سوسائٹی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے ارکان ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا ‘انجینئر عامر ریاض قریشی‘ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم اور چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی نے بھی شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے ۔وزیراعظم کے اس پروگرام کے تحت رواں مون سون کی شجر کاری مہم کے تحت پنجاب میں 90 لاکھ نئے پودے لگائے جائیں گے ۔