فیصل آباد(نیوزرپورٹر) فیصل آباد سے لاہور ، اسلام آباد ودیگر شہروں کو اکثر وبیشتر سفر کرنے والے شہریوں کے لئے خوشخبری ،موٹر وے ایم تھری کو لاہور اسلام آباد موٹر وے سے پنڈی بھٹیاں کے مقام پر ٹول پلازہ ختم کردیاگیا ۔اس جگہ پر اوورہیڈ برج کے قریب ہی ٹول پلازہ قائم کردیئے جانے سے بڑی تعداد میں حادثات بھی پیش آتے رہے ہیں۔ جبکہ روزانہ کی بنیاد پر لاہور ، اسلام آباد ودیگر شہروں کو جانے کے لئے موٹروے کو استعمال کرنے والے افراد کو اس ٹول پلازہ پر لمبی قطاروں کی وجہ سے طویل انتظار کی زحمت بھی اٹھانا پڑتی تھی ۔