اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز) وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کی ناکامی کی خبروں کی تردید کردی، ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کی ناکامی کی خبریں درست نہیں، معاملہ جہاں تھا وہیں ہے ، سیکرٹری خزانہ اور ان کی ٹیم مذاکرات کیلئے واشنگٹن میں موجود ہے ،آج سے بات چیت دوبارہ شروع ہوگی۔ مذاکرات ختم ہونے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں۔ دوسری جانب شوکت ترین دورہ امریکہ کے دوسرے مرحلے میں نیویارک پہنچ گئے ، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر بھی ان کے ساتھ ہیں۔