لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایم سی سی نے دورہ کے آخری میچ میں ملتان سلطانز کو 72 رنز سے شکست دے دی، روی بوپار ا اور کمار سنگاکارا نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ایچیسن کالج لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ میں ایم سی سی نے ملتان سلطانز کو 72 رنز سے شکست دے دی۔ 47 سال بعد پاکستان کے دورہ پر آئی ایم سی سی کو 4 میں سے 2 میچوں میں فتح اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ایم سی سی نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے ۔ ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 17.4اوورز میں 112 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ایم سی سی کے عمران قیوم نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔