ملتان (سٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروے ایم فور کا 34 کلومیٹر سیکشن27اکتوبرکو کھولنے کا اعلان کر دیاہے ۔اس سیکشن کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افتتاح کریں گے ۔ایم فورکاشام کوٹ سے عبد الحکیم تک سیکشن نامکمل رہ گیا تھا ،جسے اب مکمل کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق موٹروے ایم فائیو ملتان تا سکھر بھی نومبر میں ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی ۔