گال (سپورٹس ڈیسک) بی جے واٹلنگ سری لنکن سرزمین پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے کیوی وکٹ کیپر بن گئے ، انہوں نے سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 77 رنز بنا کر سابق ہم وطن وکٹ کیپر ایڈم پرورے کا سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 1998ء میں سری لنکا کے خلاف 67 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ دوسری طرف اپنی اس اننگز کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کیویز وکٹ کیپر نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بدقسمتی سے سنچری سکور نہ کرنے پر افسوس ہے تا ہم وہ دوسری اننگز میں تھری فیگر اننگز کھیلنے کی کوشش کرینگے ۔