اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ) وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کو ایک مزید وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات گذشتہ روز ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کو مالی پیکیج دیا جائے گا۔وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ قانون اور گورنر سندھ پر مشتمل کمیٹی کو ٹاسک دے دیا ۔ کمیٹی دو دن میں طریقہ کار وضع کرکے وزیرِ اعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔وزیرِ اعظم نے میئر کراچی اور میئر حیدر آباد کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیرِ اعظم نے جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ کراچی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔