لاہور ( کامرس ڈیسک) نیسپاک کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے حال ہی میں قطر کا دورہ کیا اور دوحہ میں نجی اور سرکاری کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کی۔ اپنے دورے کے دوران ، ایم ڈی نیسپاک نے قطرپبلک ورکس اتھارٹی اشگل کے صدر سعد احمد ابراہیم آل موہنادی ، المیرا کنزیومر گڈز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف علی العبیدان ، کے جی گروپ کے چیئرمین زید منصور سیف الخیرین اور ہواوے گلف نارتھ ریجن کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر جیفری چن سے ملاقات کی۔اس دورے کا مقصد پاکستان میں انجینئرنگ کنسلٹنسی کی سب سے بڑی کمپنی نیسپاک کے لئے کاروبار کے نئے مواقع کی تلاش اور مقامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا تھا ۔