کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)بکروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی اثاثہ جات سامنے آنے پر قومی احتساب بیورو بلوچستان نے گریڈ20کے ایم ڈی پسنی فش ہاربر اتھارٹی علی گل کرد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا ہے ۔ غیر قانونی اثاثہ جات کی شکایت کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم علی گل کرد نے اپنے اور بے نامی دار کے نام کوئٹہ، مستونگ اور حب میں کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی جائیدادیں بنا رکھیں ہیں۔ ان جائیدادوں میں کوئٹہ کے مہنگے علاقے میں رہائشی اور کمرشل پلازے بھی شامل ہیں۔