لندن(نیٹ نیوز) پاکستان کی نوجوان ایتھلیٹ نے دنیا کے 300سے زائد حریفوں کو شکست دے کر 29ویں ورلڈ میموری چیمپئن شپ عالمی فائنل جیت لیا ہے ۔ایما عالم نے تین روزہ مقابلوں میں 10سے زائد مضامین میں حصہ لیا جس میں چین، کینیڈا، برطانیہ، جنوبی کوریا، ویتنام، بھارت، ملائشیا، الجیریا، امریکا، ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان، لیبیا، قطر اورعراق کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پاکستان کی جانب سے رواں سال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی ایما عالم اور سیدہ قصہ زہرہ نے کی، جنہوں نے ایونٹ میں متعدد عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیے ۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کی ایک اور رکن عبیرہ اطہر نے 2020کی عالمی درجہ بندی میں 7ویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔عالمی ایونٹ جیتنے والی ایما عالم نے کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ انسان کا دماغ کتنا طاقتور ہے ،ہم مزید بہتر کارکردگی کے ساتھ اگلے سال دوبارہ مقابلہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ میموری چیمپئن شپ دماغی کھیلوں کا ٹورنامنٹ ہوتا ہے ، جہاں جسمانی کھیلوں کے مقابلہ میں دانشورانہ صلاحیتوں کی مہارت کی پیمائش کی جاتی ہے ۔ ایما عالم