لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کریکولم پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ میں غازی خلیل کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو محکمے سے بغیر کسی نوٹس کے برخاست کر دیا گیا تھا۔عدالت کے حکم کے باوجود اسکی بحالی کی اپیل پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا۔