لاہور(کامرس ڈیسک) ایمریٹس نے دبئی سے میکسیکو سٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ براستہ بارسلونا 9 دسمبر 2019 سے یومیہ نئی سروس شروع کرنے ک اعلان کیا ہے ۔ ایمریٹس کی میکسیکو کے لئے نئی پرواز اسپین کے شہر بارسلونا سے منسلک ہوگی۔ اب مسافر غیر معمولی دو شہروں کے مابین باسہولت انداز سے سفر کرسکیں گے ۔ میکسیکو، سپین اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو اب متعلقہ ملک میں ویزا فری سفر کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے صرف اپنے پاس پاسپورٹ موجود رکھنے کی ضرورت ہے ۔ اس نئے روٹ پر ایمریٹس کے دو کلاس والے بوئنگ 777-200 ایل آر جہاز میں 38 بزنس کلاس نشستیں اور 264 اکانومی نشستیں موجود ہوں گی۔ نئی بوئنگ 777 پرواز میں 14 ٹن تک کارگو بھی لے جایا جاسکے گا۔ ایمریٹس ایئرلائن کے پریذڈنٹ ٹم کلارک نے کہا کہ دبئی اور میکسیکو کے درمیان نئے فضائی رابطہ متعارف کرانے پر ہم پرجوش ہیں۔ میکسیکو کے وزیر سیاحت میگیول ٹروکو مارکیز نے کہا کہ میکسیکو بڑے عرصے سے منتظر دبئی۔بارسلونا۔میکسیکو سٹی پرواز کے لئے معاون ہے اور اس سے میکسیکو حکومت نئی مارکیٹوں میں داخل ہونے کے لئے سیاحتی پالیسی کی جانب کام کر رہی ہے ۔