لاہور(کلچرل رپو ر ٹر ) اداکارہ ایمن خان کی نئی تصاویر نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔ ایمن خان نے اپنے گھر پر ’’گود بھرائی‘‘ کی تقریب منعقد کی جس میں ان کی فیملی اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی۔ انہوں نے تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ جلد ہی ماں بننے والی ہیں اور یہ تقریب بھی اسی سلسلہ میں منعقد کی گئی جسے عام طور پرbaby shower کہا جاتا ہے ۔اس موقع پر تمام لوگ ماں اور اس کے ہونیوالے بچے کیلئے تحائف لاتے ہیں۔