لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ماڈل واداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے اور واپسی کی وجہ بتا دی ہے حال ہی میں ایمن سلیم کی جانب سے یوٹیوب کے لیے دیئے گئے انٹرویو میں اپنے آنے والے نئے پروجیکٹس اور شوبز میں واپسی سے متعلق بات کی گئی ایمن سلیم کا کہنا تھا کہ ’وہ انڈسٹری میں کام کرنے سے متعلق واضح سوچ نہیں رکھتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اْن کے پہلے ڈرامے کے بعد بہت سارے پروجیکٹس اْنہیں آفر ہوئے تھے مگر کوئی اچھا سکرپٹ نہیں تھا اس لیے انہوں نے شوبز سے بریک لے لیا تھا۔ ایمن سلیم کا بتانا تھا کہ آج کل وہ اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ میں مصروف ہیں جو کہ اگلے سال نشر کیا جائے گا۔