ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل کے شمالی حصے میں واقع وسیع و عریض ایمیزون کے جنگلات میں سینکڑوں مقامات پر نئی آگ بھڑک اٹھی ہے ۔ آگ کے باعث برازیل کے علاوہ دیگر شمالی ریاستوں سمیت رونڈونیا اور آکرے بھی متاثر ہورہے ہیں۔ادھر کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرا نسس نے ایمازون کے جنگلات میں لگی آگ پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔