رینالہ خورد(تحصیل رپورٹر)حلقہ این اے 141سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر چوہدری ندیم عباس ربیرہ دوسری مرتبہ ایم این اے حلقہ پی پی183سے چودھری جاوید علاوالدین چوتھی مرتبہ ایم پی اے منتخب انکی کامیابی پر غلہ منڈی میں مسلم لیگ ن کے مرکزی کیمپ پر کارکنوں کی طرف سے مبارکباد دینے کاسلسلہ جاری رہا، کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے نوازشریف کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے ۔مختلف دیہاتوں سے انکے سپورٹرز ریلیوں کی صورت میں کیمپ پر پہنچے ،سب سے بڑاجلوس انکے حلقہ میں چیف سپورٹر راؤ محمدعلی کی قیادت میں آیاجس میں انکے گاؤں 21ٹوایل اور یونین کونسل نمبر72کے سینکڑوں سرکردہ افراد کے علاوہ ہزاروں کارکنان شامل تھے ۔ راؤ محمدعلی نے چوہدری ندیم عباس ربیرہ اور چوہدری جاوید علاوالدین کو مٹھائی اور پھول پیش کئے ۔