روم (سپورٹس ڈیسک) اٹلی ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز ایونٹ میں اٹالین سٹار سارا ایرانی نے جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پلسکووا کو سخت مقابلے میں 3-6، 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ بیلارس کی کوالیفائر الیگزینڈرا ساسنووچ نے اٹلی کی جیسمن پولینی، اٹلی کی ایلسابیٹا کوسیاریٹو نے کروشیا کی ڈوناویکچ اور فرانس کی فیانا فیرو نے روس کی ایکٹرینا الیگزینڈرووا کوہرایا۔