لاہور ( کرائم رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری ہوم چائنیز سکیورٹی کیپٹن (ر) ارشد منظور کی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور آفس آمد، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان اور ایس ایس پی محمد نوید سے ملاقات کی ۔ملاقات میں چائنیز و غیر ملکی سکیورٹی،رجسٹریشن سمیت متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری چائینیز سکیورٹی کیپٹن(ر) ارشد منظور کا ڈی آئی جی آپریشن آفس کے خدمت مرکز کا دورہ بھی کیا ،ایڈیشنل سیکر ٹری چائنیز نے پولیس کی خدمات کو سراہا۔