کراچی(کامرس رپورٹر)اینگرو فرٹیلائزر نے ڈہر کی اور اس کے مضافات میں کرونا وائرس سے بچائوکیلئے جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کردیا۔ گزشتہ ہفتہ شروع کی جانے والی اس مہم کے تحت تحصیل ہسپتال، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، رہائشی علاقوں اور مارکیٹوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا۔ جبکہ کمپنی کی جانب سے عوام کی آگاہی کیلئے مختلف جگہوں پر چالیس ہینڈ واش پوائنٹ بھی بنائے گئے ہیں۔عوام میں کرونا وائرس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے کمپنی نے گھوٹکی میں ایف ایم ریڈیو مہم کا بھی آغاز کیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے آٹو رکشہ کے ذریعہ بھی آگاہی پھیلانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ جبکہ حفظان صحت کے طریقوں پر عمل درآمد کیلئے عوام میں میں 5000بروشرز بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔