لندن( سپورٹس ڈیسک) برطانوی نمبر ون ڈان ایونز تین مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن اینڈی مرے کو ہرا کر بیٹل آف دی برٹش نمائشی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ ڈان ایونز نے 1-6، 6-3 اور 10-8 سے کامیابی حاصل کی۔ نمبر دو پلیئر کائل ایڈمنڈ نے کیمرون نوری کو 6-7، 6-4 اور 10-8 سے قابو کرکے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔