اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ایوان صدر آج ہفتہ کو عوام کے لئے کھلا ہو گا۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق ایوان صدر میں عوام کے داخلے کے اوقات صبح 11بجے سے سہ پہر اڑھائی بجے تک ہوں گے ،شہریوں کو موبائل اور بیگ ایوان صدر میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔کوریج کے لئے آنے والے صحافی اور کیمرہ مین کو اپنا میڈیا کارڈ اور شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔