لاہور،کراچی،پشاور،اسلام آباد(وقائع نگار، سٹاف رپورٹر، خبر نگارخصوصی، 92 نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)مفتی تقی عثمانی ،قاری سیدصداقت علی ،فنکاروں سمیت مختلف شعبوں میں بہتر ین کار کردگی کا مظاہر ہ کر نیوالوں میں گزشتہ روز بھی ایوارڈ تقسیم کئے گئے ،ایوارڈصدر مملکت عارف علوی،گورنر سندھ عمران اسماعیل ،گورنر پنجاب چودھری سرور اور گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے دیئے ۔تفصیل کے مطابق ایوان صدرمیں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 44افرادکو سول اعزازات سے نوازا۔ صدر مملکت نے ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ شہید کو بعد از شہادت ہلال شجاعت سے نوازا۔ ہلال امتیاز پانے والوں میں خالق داد خان، میجر (ر) اعظم سلیمان ، قاری سیّد صداقت علی شامل ہیں۔ ستارہ شجاعت پانے والوں میں ملک خادین شہید بعد از شہادت، ملک فضل الرحمن شہید بعد از شہادت، ملک گل شاہ مت خان شہید بعد از شہادت، میاں شاہجہاں شہید بعد از شہادت، ملک ایاز خان شہید بعد از شہادت اور ڈاکٹر مظہر الحق کاکاخیل شامل ہیں۔ ستارہ امتیاز پانے والوں میں جاوید اقبال مرحوم بعد از مرگ، آصف محمود، نجیب اﷲ غوری، ڈاکٹر پاول بیم، پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر، ڈاکٹر کامران احمد وصفی، جاوید آفریدی، احمد اﷲ اور ریحان حسن شامل ہیں۔ صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں نسیم اختر، ابو محمد، حسن سدپارہ مرحوم بعد از مرگ اور محمد ایوب شامل ہیں۔ تمغہ شجاعت پانے والوں میں شاہ گل حیات، محمد زکریا، آصف بھٹی، زاہد اﷲ، نوید اختر، امجد حسین، رانا طارق محمود چوہان، صلاح احمد مگسی، احمد رضا، ثاقب حسن،طاہر شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں محترمہ قیصر بیگ، سیّد زوہیب مسعود شاہ، ملک فدا الرحمن، عثمان مرحوم بعد از مرگ، مرحومہ فریحہ رزاق بعد از مرگ، سبین شاہ، خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹر سیّد طارق رفیع، ایم اختر اور ڈاکٹر ایم صلاح الدین مینگل شامل تھے ۔علاوہ ازیں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 9 شخصیات میں سول ایوارڈ تقسیم کئے ،4 شخصیات کو تمغہ امتیاز، 3 کو ستارہ امتیازجبکہ 2 کو صدارتی اعزازبرائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا،مفتی اعظم پاکستان جسٹس (ر)مفتی تقی عثمانی کو خدمات عامہ ،ابن صفی مرحوم کو ادب اورعلامہ سید رضی جعفری کو خدمات عامہ میں ستارہ امتیاز،ڈاکٹرشہنازپروین کو سائنس کے شعبہ،مرزا رضوان بیگ کو فیشن ڈیزائننگ،فقیروکو مجسمہ سازی اورصنم ماروی کوموسیقی کے شعبہ میں تمغہ امتیازجبکہ ڈاکٹر ذوالفقار علی قریشی کو موسیقی اوراستاد خورشید حسین کو طبلہ نوازی کے شعبہ میں صدارتی اعزازبرائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا۔ادھر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے عالمی شہرت یافتہ آرکیٹیکٹ نعیم پاشا کو صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب چودھری سرور نے جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال اور گلوکارساحر علی بگا سمیت 16شخصیات کو ایوارڈ زسے نواز ا ۔گورنر نے کامسیٹس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم ، ماہر قانون جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال کوستارہ امتیاز،نیسپاک سے منسلک دیا میر بھاشا ڈیم کے چیف ایگز یکٹو ڈاکٹر طاہر محمو دحیات ، نامور گلوکار فضل جٹ ، نامور گلوکار غلام عباس ، گلوکار وارث بیگ، معروف صوفی گائیک سائیں ظہور احمد، اداکارہ راحیلہ خانم المعروف دیبا خانم ، فائن آرٹس کی پروفیسر ڈاکٹر حسن مسرت ،فلمسٹار غلام محی الدین ، نامورگلوکار ساحر علی بگا کو صدارتی اعزاز بر ائے حسن کار کردگی ، پاکستان کے پہلے نابینا سول جج یوسف سلیم،باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سید ثقلین نقوی ،ترقی پسند اردو ادیبہ شاعرہ اور انسانی حقوق کی کارکن فہمیدہ ریاض ،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایف آئی اے اعجاز احمد،سیاحت کے فروغ پر کامران لاشاری کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔گور نر پنجاب چودھری سرور نے صدارتی ایوارڈ حاصل کر نیوالی شخصیات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور دنیا میں پاکستان کانام روشن کر نیوالے ہمارے ہیروز ہیں۔ اہم شخصیات،ایوارڈ