لاہور ( کامر س ڈیسک)دراز، جو جنوبی ایشیا کا ایک معروف آن لائن بازار ہے ، ایپی ورسری (Appy Versary)سیل کے ساتھ نئی دراز ایپ کا ایک سال منا رہا ہے ۔ درازنے یہ سیل ایک سال کے عرصہ 16ستمبر سے 23ستمبر تک کی ہے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر دراز پاکستان احسان سایہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دراز نے اپنے صارفین کے تجربے کو بڑھانے کیلئے انتھک محنت کی ہے ۔گزشتہ ایک سال کے دوران، دراز ایپ پر درجہ بندی 10لاکھ سے بڑھ کر 7ملین مصنوعات تک جا پہنچی ہے ۔ 100سے زیادہ اقسام میں پھیلی دراز کیٹلاگ میں الیکٹرانکس، ملبوسات، FMCGs اوریہاں تک کہ کاریں بھی پیش کی جاتی ہیں۔ پلیٹ فارم نے اپنی پہلی کار مارچ 2019ء میں فروخت کی اور پانچ ماہ بعد ہری بھری عید سیل کے دوران دراز کیٹلاگ میں مویشی بھی شامل ہوئے ۔ کیٹلاگ میں 20لاکھ سے زیادہ مصنوعات بین الاقوامی فروخت کنندگان سے حاصل کی جاتی ہیں اور گلوبل کلیکشنز کے تحت کھڑی ہوتی ہیں۔