واشنگٹن (آن لائن) امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت سے امریکی دستبرداری کے نوٹس کو صدرٹرمپ کا بیوقوفانہ اقدام قرار دیدیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نینسی پلوسی نے ڈبلیوایچ او سے امریکی دستبرداری کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی طرف سے عالمی ادارہ صحت سے امریکی کا سرکاری طور پر انخلابے وقوفانہ عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا کیخلاف عالمی جنگ میں تعاون کررہا ہے ، کورونا وائرس سے لاکھوں جانوں کو خطرہ ہے ، امریکی صدر کورونا وائرس کو شکست دینے کی عالمی کاوشوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔