بارسلونا(ویب ڈیسک ) اب یہ حال ہے کہ ہر گھر میں چارجنگ کے کئی دستی آلات ہیں اور بسا اوقات ایک وقت میں چارج کرنے پر تلخی بھی پیدا ہوجاتی ہے ۔ اس کا حل ایک ہسپانوی کمپنی نے ای بورڈ کی صورت میں پیش کیا ہے جو شمسی توانائی جمع کرنے والی ایک میز ہے اور ایک وقت میں کئی آلات چارج کرسکتی ہے ۔’ای بورڈ‘ میز سورج یا مصنوعی روشنی سے بھی توانائی بناسکتی ہے ۔ اگرچہ پہلی نظر میں یہ ایک سادہ سی میز دکھائی دیتی ہے لیکن اس کے اندر جدید ٹیکنالوجی سموئی گئی ہے ۔ لیکن اس میں ایک دو نہیں بلکہ 50 چارجنگ کوائل لگے ہیں یعنی ایک وقت میں تین سے چار آلات کو اس پر چارج کیا جاسکتا ہے ۔ای بورڈ ’چی‘آئی کیو ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ مشہورِ زمانہ اسمارٹ فون کے گزشتہ بعض جدید ماڈل اس سے تار کے بغیر چارج ہوسکتے ہیں ۔