لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور فنکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ایک حادثے نے میری زندگی بدل دی، ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا ان کی کچھ مجبوریاں ہیں جن کی وجہ سے وہ بہت زیادہ فلموں اور ڈراموں میں کام نہیں کرسکتیں، عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ابھی ایکسیڈنٹ کے کچھ زخم باقی ہیں، انہیں ایکسیڈنٹ سے قبل بالکل نہیں معلوم تھا کہ بے چینی کیا ہوتی ہے ، وہ لوگوں سے سنتی تھیں تو عجیب لگتا تھا لیکن جب خود پر گزری تو بے چینی کا مطلب سمجھ میں آ یا، عائشہ عمر نے اپنے کچھ فیصلوں میں غلطی کا بھی اعتراف کیا اور کہا انہوں نے دو تین فلمیں چھوڑ دی تھیں، جس کا انہیں افسوس ہے ۔ عائشہ عمر کے مطابق ان کی ایک فلم ’رہبرا‘ بدقسمتی سے مکمل نہیں ہو سکی تھی، لیکن اب اس فلم کی شوٹنگ شروع ہورہی ہے ، اس میں ان کا کردار بہت دلچسپ ہے ، انہوں نے بتایا وہ اداکاری، گلوکاری ،ماڈلنگ اور کمپیئرنگ سب کام کرتی ہیں، جب بہت باتیں کرنے کو دل چاہتا ہے تو کمپیئرنگ کرنے لگتی ہوں اور جب موسیقی کے رنگ بکھیرنے کو جی چاہتا ہے تو گانا شروع کر دیتی ہوں،لیکن اب میری ساری توجہ فلموں اور ڈراموں پر ہوگی، عائشہ عمر کو حال ہی میں مصر میں ایک ایونٹ کے دوران تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا حسد کرنے والے مجھ سے بہتر پیار کرتے ہیں، جیلیسی میں بھی پیار چھپا ہوتا ہے ، میں اس کو بھی انجوائے کرتی ہوں۔