لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف اداکار نعمان اعجاز نے ہمایوں سعید کی پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے ایک دن ہمایوں سعید بھی حادثاتی طور پر اداکاری سیکھ جائیں گے ۔نعمان اعجاز کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے ، جس میں وہ اداکار و رائٹر واسع چوہدری کے ساتھ لائیو سیشن کرتے نظر آرہے ہیں۔دوران شو نعمان اعجاز اور واسع چوہدری اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی اداکاری پر طنزیہ تبصرہ کر تے دکھائی دیئے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ 'میں کل رات سوشل میڈیا پر کچھ مواد تلاش کر رہا تھا تو اُسی دوران ہمایوں سعید کی ایک ویڈیو کلپ سامنے آگئی جسے دیکھ کر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ وقت کے ساتھ لوگ بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں لیکن ہمایوں ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔