لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ عائزہ خان نے عوام کے نام موجودہ صورتحال پر جذباتی پیغام جاری کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایسا ہے جب ہم سب کو مل کر ایک دوسرے کا خیال کرنا ہے ،اس لیے صفائی کا خیال رکھیں اور گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں۔انہوں نے کہاکہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ دن اتنا ویران ہو گا، ہم جانتے ہیں یہ وقت پاکستان اور پوری دنیا کے لیے بہت مشکل ہے ، کرونا وائرس کی وجہ سے ہم اپنے پیاروں سے مل نہیں پا رہے ، ان سے دور ہیں، بچے سکول نہیں جا پا رہے ، بہت سے ایسے لوگ جن کا گھروں سے نکلے بغیر گزارا مشکل ہے ۔ یہ وقت سب کے لیے ایک جیسا ہے ، ہماری حکومت نے ہمارے لیے ایک بہتر فیصلہ کیا ہے تاکہ ہم محفوظ رہیں، اور اﷲ تعالیٰ سے دعا کریں اور شکر کریں کہ انہوں نے ہمیں صحت دی ، آنے والے کل کو بہتر بنانے کے لیے ہم سب کو ایک ہونا ہے اور مل کر پاکستان اور پوری دنیا کو اس مشکل وقت سے ہمیشہ کے لیے نکالنا ہے ۔