اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ایک سال میں معاشی ٹیم نے عظیم کامیابیاں حاصل کیں،پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 111.5فیصداضافہ ہوا،اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا ایک سال میں پرائیویٹ غیرملکی سرمایہ کاری میں 194فیصداضافہ ہوا،تجارتی خسارہ تیزی سے کم ہورہاہے ،ایک سال میں برآمدات میں 5.9فیصداضافہ ہوا،پی ٹی آئی کے ایک سال میں درآمدات میں 18.6فیصدکمی ہوئی،ستمبر2019میں ترسیلات زرمیں 17.6فیصداضافہ ہوا،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے گئے سرمائے میں اضافہ ہوا،وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں معاشی کامیابیوں کا ذکرکیا۔