پورٹ آف اسپین (سپورٹس ڈیسک) جیڈن سیلز نے صرف ایک فرسٹ کلاس میچ کھیلا ہے لیکن 19 سالہ پیسر نے ویسٹ انڈیز سلیکٹرز کو کافی متاثر کیا، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 13 رکنی شارٹ لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں۔ سیلز نے کہا کہ میرا خواب پورا ہوا کیونکہ میں سیٹ اپ میں داخل ہوگیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاسٹ 13 میں رسائی واضح طور پر میرا مقصد تھا۔