مکرمی !جیساکہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ کراچی میں بڑے عرصے بعد بارش ہوئی ہے۔ بارش کا انتظار کراچی کے شہری بڑی خوشی اور بے چینی سے کرتے ہیں۔ لیکن یہ خوشی ایک مصیبت میں تبدیل ہو جاتی ہے جب بارشوں کے بعد گلی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر تی ہیں۔ اور جب جہاں دیکھے وہاں کچرے کا ڈھیر لگا نظر آتا ہے۔ اور جو عوامی نمائندے بنتے ہیں اور جو الیکشن میں اس ہی بنیاد پر جیتے ہیں وہ اب یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ہمارے پاس وسائل ہی موجود نہیں ہیں کہ ہم کراچی کی عوام کے مسائل حل کر سکیں۔ وزیراعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ وہ کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور اس کچرے کو جو کراچی کے شہریوں کے لیے وبالے جان بن چکا ہے اس کی صفائی کے لیے وفاقی مشینری بروئے کار لائی جائے۔ (وریشہ پرویز، کراچی)