نئی دہلی (نیٹ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے وزیراعظم مودی نے بتایا ہے کہ دورہ بھارت کے دوران احمد آباد میں روڈ شو میں ایک کروڑ لوگ میرا استقبال کرینگے ۔ٹرمپ احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم میں نمستے ٹرمپ پروگرام سے خطاب کرینگے ۔ٹرمپ کے بیان اور حقیقی صورتحال کے باعث بھارتی حکام سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ٹرمپ کے خیرمقدم کیلئے ایک کروڑ لوگوں کا انتظام کیسے کیا جائے ، یہ بات قابل ذکر ہے کہ احمد آباد کی مجموعی آبادی ہی صرف 70 لاکھ کے قریب ہے ۔