نیویارک( ویب ڈیسک) ایک ویلش کمیونٹی گروپ کے سینکڑوں افراد نے رضاکارانہ طور پر 2044 ریت کے قلعے بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے ۔ بیوٹی فل بیری کمیونٹی گروپ نے فیس بک پر 5 ہزار ممبران مکمل ہونے کی خوشی میں ساحل سمندر میں ریت کے قلعے بنانے کے مقابلے کا اہتمام کیا۔ اس کمیونٹی کے سینکڑوں مردوں، عورتوں اور بچوں نے وائٹ مور بے ساحل پر جمع ہو کر ریت کے قلعے بنائے ۔گروپ کا کہنا ہے کہ انہیں ہر قلعے پر 4 ٹاور بنانے تھے اور یہ سب ایک ساتھ ہونے ضروری تھے ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ اس موقع پر گینیز ورلڈ ریکارڈ کا نمائندہ بھی موجود تھا۔اس تقریب میں 2044 ریت کے قلعے بنا کر 1924 ریت کے قلعوں کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا گیا۔