لاہور(جنرل رپورٹر)ایکسپائر ادویات کھلے عام لارنس روڈ پر پھینکنے کا واقعہ کا سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔شفا لیبارٹریز نامی کمپنی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا ۔رات گئے شکایت موصول ہونے پر چیف ڈرگ کنٹرولر کو فوری موقع پر روانہ کیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ عوام اور ماحول کو نقصان سے بچانے کے لیے ادویات کو فورا ہٹوانے کا حکم بھی دیا۔سڑک پر پھینکی جانے والی اپکسپائر ادویات میں آکسی ٹوسن اور روسی پین انجیکشن شامل ہیں۔اینا پھین اور ڈائی پھیرین انجیکشن کی بھاری مقدار بھی سڑک پر پھینکی گئی۔زائد المعیاد ادویات کو انتہائی احتیاط سے تلف کیا جانا چاہیے تھا۔ادویات کو کھلے عام سڑک پر پھینکنا عوام اور ماحول کے لیے سخت نقصان دہ ہے ۔ادویات کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے فوری رابطہ کیا گیا۔ادویات کھلے عام پھینکنے والی کمپنی کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایکسپائر سڑک کی تلفی کے لیے مجوزہ قانون پر سختی سے عمل درآمد کروایں گے ۔ چیف ڈرگز کنٹرولر ڈاکٹر محمد منور حیات نے رات گئے کارروائی کی اور ان تمام ادویات کو فارم5پر اپنے قبضہ میں لے لیا گیا۔ کیس کی ایف آئی آر تھانہ سول لائن میں درج کرادی گئی ہے ۔ چیف ڈرگز کنٹرولر کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے ۔