ملتان (جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے نشتر ہسپتال ادویات کرپشن سکینڈل میں ایم ایس نشتر ہسپتال کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوری دے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر نے ڈاکٹر عاشق ملک کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور کرتے ہوئے فائنل رپورٹ میں بے گناہ کئے گئے 4 ملازمین کا نام مقدمہ سے نکالنے کا حکم دیا ہے ۔