لاہور(کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نامور کامیڈین امان اﷲ کی عیادت کیلئے ان کے گھر گئے ،ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اطہر خان نے نامور آرٹسٹ کی خدمات کو سراہا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ نامور آرٹسٹ امان اﷲ ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،کامیڈی کے میدان میں امان اﷲ نے دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے امان اﷲ جلد صحت یاب ہوعوام انہیں سٹیج پر دیکھنے کی خواہش مند ہے ۔