لاہور(کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹرلاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نامور آرٹسٹ امان اﷲ کی تیمارداری کے لئے انکے گھر گئے ۔انہوں نے شہرہ آفاق کامیڈین امان اﷲ کی عیادت کی اور انہیں امدادی چیک دیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرااطہر علی خان نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امان اﷲ کامیڈی کی دنیا میں ایک اہم حوالہ اور پاکستان کی پہچان ہیں ، امان اﷲ کامیڈی کے شعبے میں ایک استاد کا درجہ رکھتے ہیں،نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہیں ۔انہوں نے نامور کامیڈین امان اﷲ کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر الحمرا ذوالفقار علی زلفی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔