دبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کے واحد ’آسکر‘ ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقار اللہ رکھا (اے آر رحمن) کی صاحبزادی خدیجہ رحمن نے دبئی ایکسپو 2020 میں پہلی بار عوامی سطح پر براہ راست حجاب پہن کر پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیت لیے ۔خدیجہ رحمٰن موسیقار کی بڑی صاحبزادی ہیں، جن کے حوالے سے بھارتی میڈیا ماضی میں منفی رپورٹنگ کرتا رہا ہے اور عالمی شہرت یافتہ موسیقار کی بیٹی کی جانب سے برقع پہننے پر انہیں قدامت پسند تک لکھا گیا۔خدیجہ رحمٰن اگرچہ گلوکاری کا آغاز پہلے ہی کر چکی تھیں، تاہم انہوں نے پہلی بار 20 نومبر کو عوامی سطح پر براہ راست میوزک فیسٹیول میں پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیت لیے۔