پشاور (سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر سرتاج خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ، تھانہ گلبہار کی حدود میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد اے این پی کے ضلعی صدر سرتاج خان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ، سرتاج خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، ان کی نعش کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، غلام بلور سمیت اے این پی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی، کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی، ایس ایس پی آپریشنز ظہور آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا موٹر سائیکل سواروں نے سرتاج خان کو نشانہ بنایا، واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہو سکتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور تحقیقات مکمل ہوئے بغیر حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔